ساہیوال(آن لائن) نواحی چک 190/9Lمیں جائیداد کی خاطر بوڑھے باپ کو زنجیروں سے جکڑ کر کمرہ میں بند رکھنے والے دو بیٹوں بلال اور ونواز کو گرفتار کر لیا اور بوڑھے محمد علی کو پولیس ہڑ پہ نے بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق بوڑھے باپ محمد علی نے اپنے بیٹوں کی نا فرمانی کی وجہ سے
جائیداد اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے نام کرانے سے انکار کر دیا جس پر بوڑھے کے بیٹوں نے باپ کو زنجیروں سے جکڑ کر کمرہ میں چارپائی سے باندھ کر قید کر رکھا تھا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزموں کو گرفتار کر لیا اور بوڑھے کو بازیاب کر وا کر مقدمہ درج کر لیا۔