ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال لاہور روڈ پر یوسف والہ کے قریب گورنر پنجاب کی بیٹی انعم رفیق کی مر سڈیزکار اور کلٹکس کار میں تصادم کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔واقعات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی بیٹی انعم رفیق اور اسکی فلپائن سے آئی ہوئی سہیلی فاطمہ مرسڈیز کار نمبر AVU/775میں جا رہی تھیں مر سڈیز کار کوڈرائیور چلا رہا تھا کہ یوسف والہ کے چک 84/5Lکے قریب یو ٹرن موڑ پر مو ٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دوسری کلٹکس کار نمبر LEA.9736سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کلٹکس کار مکمل
طور پر تباہ ہو گئی ۔ اس کار میں سوار عارف والہ کا خاندان شہزاد 32سالہ،اسکی بیوی صائمہ،بچے صائم 6سالہ،ساحل 8سالہ ،بھتیجے حسیب اور بھائی شدید زخمی ہو ئیں جبکہ گورنر کی بیٹی انعم اور سہیلی فاطمہ معمولی زخمی ہوئیں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں تمام زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔گورنر کی بیٹی انعم اورا س کی سہیلی فاطمہ کو مر ہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔