جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف کی تاحیات نااہلی،مسلم لیگ (ن) نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم ترین اعلان کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعدمسلم لیگ (ن) نے 18 اپریل کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کااعلان کیاہے کنونشن میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کنونشن کے انعقاد کے لئے جگہ اور وقت کا تعین مسلم لیگ راولپنڈی کی قیادت بروز ہفتہ باہمی مشاورت سے کرے گی

اس امر کا فیصلہ مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیاذرائع کے مطابق کمشنرراولپنڈی ڈویژن چوہدری ندیم اسلم کے دفتر میں ہونے والے غیر معمولی خفیہ اجلاس میں18اپریل کے ورکرز کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ذرائع کے مطابق کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مسلم لیگی رہنما مہر اشتیاق اور میاں منان نے کی جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مئیرراولپنڈی سردار نسیم، پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ملک ابرار احمد،چوہدری سرفراز افضل، زیب النسا اعوان ، لبنیٰ ریحان ، سیما جیلانی ، طاہرہ اورنگزیب ، نگہت میر، بریگیڈیئر (ر)طاہر اقبال ، بیگم عفت لیاقت ،شہریار ،ملک اعتبار ، جاوید خان اور شوکت بھٹی کے علاوہ سابقہ ایم پی اے ملک یاسر رضا سمیت ن لیگ کے متعددرہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں نے شرکت کی تاہم اجلاس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان،اورسینیٹرچوہدری تنویرخان شریک نہیں ہوئے اس موقع پر مہر اشتیاق اور میاں منان نے اجلاس کے شرکا کو شہباز شریف کا پیغام پہنچایاکہ پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائیں گے اور اس سلسلے کا پہلا کنونشن راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا تاہم کنونشن کے لئے وقت اور جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا اور ہدائیت کی کہ کنونشن میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اس مقصد کے لئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بھرپور شوآف پاور کی ہدائیت کی گئی اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اجلاس میں موجود ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ ہمیں کمشنر آفس میں سیاسی اجلاس کا نہیں بتایا گیا نہ ہی ایجنڈے سے مطلع کیا گیا تاہم کمشنر راولپنڈی سمیت کوئی بھی سرکاری افسر اجلاس میں موجود نہیں تھا ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…