جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فیصل مسجد میں قرآن مجید کے نادر اور نایاب نسخے عوام الناس کی زیارت کیلئے رکھ دیئے گئے 

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیصل مسجد اسلام آباد میں قرآن مجید کے انتہائی نادر اور نایاب نسخے عوام الناس کی زیارت کے لیے رکھ دیئے گئے ہیں۔ یہ قدیمی نسخے زاہد بٹ نے ہدیہ کئے ہیں۔ جمعہ کے روز سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور فیصل مسجد میں رکھے گئے ان نادر قرآنی نسخوں کی زیارت کی

اور فیصل مسجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فیصل مسجد آنے والے لوگوں کو ان قرآنی نسخوں کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور فیصل مسجد میں نمایاں مقامات پر ان قرآنی نسخوں کی مسجد میں موجودگی سے متعلق عوام الناس کو بتایا جائے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان نادر ، نایاب اور قدیمی قرآنی نسخوں کو مسجد میں رکھنے کی ہمت اور توفیق دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قرآنی نسخوں میں کئی نسخے کئی سو سال پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ انچ سائز کے قدیمی قرآنی نسخے عوام الناس کے لیے بہت منفرد اور نایاب تحفہ ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی با برکت کتاب قرآن مجید سے مسلمانوں کا والہانہ عشق ہے اور انتہائی چھوٹے سائز کے قرآن مجید کو دیکھنے سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے ۔ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ان قلمی نسخوں میں مسلمانوں کی شاندار خطاطی کی جھلک نمایاں ہے۔ انہوں نے ہدیہ کرنے والے زاہد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنا عظیم تحفہ سی ڈی اے کو دیا ہے جس سے راولپنڈی و اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر سے فیصل مسجد آنے والے لوگ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اسلام آباد/راولپنڈی کے ہزاروں شہری فیصل مسجد نماز تراویح کے لئے آتے ہیں اور ہر سال رمضان المبارک کے آخری تین دنوں میں ختم قرآن پاک کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے

اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد فیصل مسجد میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کرتی ہے اس لئے ان نادر اور قلمی قرآنی نسخوں سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے متعلقہ شعبوں کو خصوصی ہدایات کی ہیں کہ ان قیمتی نسخوں اور خطاطی کے نادر نمونوں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ان قیمتی اور نادر قرآنی نسخوں کی حرمت کو یقینی بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…