جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

لاڑکانہ میں قتل کی گئی لوک فنکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،پیٹ میں موجود بچے کی موت کی تصدیق ،افسوسناک انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2018 |

لاڑکانہ (نیوز ڈیسک)لاڑکانہ میں لوک فنکارہ کے قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں قتل کی جانے والی لوک فنکارہ ثمینہ سندھو کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ میں فنکارہ کو گولی لگنے سے پیٹ میں موجود بچے کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ثمینہ سندھو کے ورثا کو انصاف دلوانے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ کو مقدمے

میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا ہدایت کر دی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز لاڑکانہ میں فنکارہ ثمینہ سندھو کو قتل کرنے والے ملزم طارق جتوئی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ملزم کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔واضح رہے کہ دس اپریل کو لاڑکانہ میں جونیجو برادری کی شادی کی تقریب کے دوران نشے میں دھت شخص نے لوک فنکارہ ثمینہ سندھو کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…