اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نے آج آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار ہو گئے ہیں، لیکن جہانگیر ترین کو امید ہے کہ ان کو نظرثانی کی درخواست پر انصاف مل جائے گا، اس حوالے معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جہانگیر ترین کو امید ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی
نظرثانی کی درخواست منظور ہو سکتی ہے اور دوسری طرف شاہ محمود قریشی تحریک انصاف پر زور دے رہے ہیں کہ جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کو قبول کیا جائے۔ غریدہ فاروقی نے سوال کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا ہو رہا ہے دوستوں۔ جہانگیر ترین نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میں 62 ایف ون تاحیات پابندی پر یقین رکھتا ہوں لیکن میرے کیس پر یہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ میں نے تمام منی ٹریل اور ٹیکسز اور جائیداد کا ریکارڈ دیا ہے۔ میرے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔