پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف عدلیہ پر تنقید کرتے رہے اور ججز نےخاموشی سے کیا کام کر دیا چیف جسٹس نے جو کہا پورا کر دکھایا،عدلیہ نے آج پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخی اعلان کر دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں دائر تمام کرمنل اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں جس کے بعد دائر کرمنلز اپیل کی تعدادصفر ہوگئی ہے ،زیادہ سے زیادہ40سے50کرمنل پٹیشنزہیں جنہیں ایک ہفتے میں نمٹا یاجاسکتاہے ۔فیصلوں کیلئے محنت کرناپڑتی ہے اس وقت کراچی اور کوئٹہ میں کرمنل نوعیت کا

ایک بھی اپیل زیر سماعت نہیں جو تاریخی لمحہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار روم میں سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کاکہناتھاکہ ہم تقریر نہیں کرتے بلکہ بات چیت کرتے ہیں،آج دو انہونی باتیں ہوئی ہیں جس میں سے ایک کاذکر وائس چیئرمین سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ نے کیاکہ آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں دائر آخری کرمنل اپیل کو نمٹا دیاگیاہے جس کے بعد کرمنل اپیل کی تعداد صفر ہوگئی ہے تاہم کرمنل پٹیشنز کی پینڈنسی کبھی زیرو نہیں ہوسکتی کیونکہ روز روز نئی پٹیشنز داخل ہوتی ہیں اس وقت وہ بھی زیادہ سے 40سے50پٹیشنزہیں جنہیں ایک ہفتے میں ہم انشاء اللہ نمٹاسکتے ہیں۔ اب پچھلے ہفتے کراچی میں ہم نے یہ سنگ میل عبور کیا اس کیلئے اللہ تعالیٰ کی مہربانی ،ججز صاحبان اور بھائیوں کی دن رات کی محنت ہے ،آپ نے دیکھا ہوگاکہ کس طرح کیس کو پڑھاجاتاہے بعض اوقات تو ہمیں محسوس ہوتاہے کہ وکیل سے بھی زیادہ کیس کو ہم نے پڑھا ہے لیکن فیصلے کرنے کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے اس کے علاوہ بھرپورتعاون وکلاء کا ہے اس کے بغیر یہ ممکن ہی نہیں میں شکرگزار ہوں کہ اس پورے ہفتے میں ایک بھی کیس ملتوی نہیں ہوا۔ایک کیس کی التواء سے متعلق درخواست آئی تھی لیکن ہم نے اطلاع کیاکہ کیس ملتوی نہیں ہوگا آپ تشریف لے آئیں ۔

تمام کرمنل کیسز میں ایک بھی ملتوی نہیں ہوا بلکہ سب کے فیصلے ہوئے اور وہ بھی عین میرٹ کے مطابق ۔انہوں نے کہاکہ بلوچ جب بھی گھر آئے تو حال دل سناتاہے کرمنل اپیلوں کے صفر ہوجانے کی سنگ میل وکلاء کی محنت سے حاصل ہوا ہم نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے بلکہ ہم سب کو مل کر فیصلے کرنے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ججز اور وکلاء سے

جو عزت اور محبت ہمیں ملی ان سے ہمیشہ یاد رکھیںگے اس سے قبل وائس چیئرمین سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سپریم کورٹ کے ججز سمیت تقریب میں شریک تمام وکلاء اور مہمانوں کو خوش آمدیدکہا انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ایک بھی کرمنل اپیل زیرالتواء نہیں ہے جبکہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے تمام ججز اور دیگر شرکاء کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے آج قابل فخر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز ہماری دعوت پر تقریب میں موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…