پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان سے پہلے لندن فلیٹس کا مالک کون تھا؟پانامہ جے آئی ٹی نے اس کا سراغ کیوں نہیں لگایا؟واجد ضیا نے احتساب عدالت میں بڑا اعتراف کر لیا

datetime 13  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے کہاہے کہ یہ تحقیقات نہیں کیں کہ نیلسن اور نیسکول سے پہلے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا مالک کون تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی گئی ۔ریفرنس میں نامزد ملزم مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح کی ۔جرح کے دوران واجد ضیاء نے کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز

پر 17 جنوری 2017 کو لارنس ریڈلے نے سلمان اکرم راجہ کو خط لکھا جبکہ لارنس ریڈلے کا پتہ، فون نمبر، فیکس نمبر اور ای میل بھی موجود ہے۔واجد ضیاء نے کہا کہ جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ لارنس ریڈلے کو شامل تفتیش نہ کیا جائے تاہم یہ بات درست نہیں کہ ریڈلے کو اس لیے شامل تفتیش نہ کیا کہ شریف خاندان بے گناہ ثابت نہ ہو جائے۔جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ فلیٹس کمپنیز کے نام پر خریدے گئے اور آف شور کمپنیز کے نام فلیٹس خریدنے کا مقصد اصل خریدار کی شناخت چھپانا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…