کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کرکے لگا کہ یہ بہت آسان ہے، شادی باربار کرنی چاہیے۔روف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی سے مکالمہ ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو شادی اورعمرہ مبارک ہو۔آغا سراج درانی نے کہا کہ ؤوف صدیقی آپ شادی کے بعدجوان لگ رہے ہیں، شادی اورعمرے کا کامبی نیشن کیا ہے؟روف صدیقی نے انہیں جواب دیا کہ شادی
کرکے لگا کہ یہ بہت آسان ہے،شادی باربار کرنی چاہیے۔آغا سراج درانی نے شکوہ کیا کہ آپ نے اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا،آپ بلاتے تو ضرور سعودی عرب پہنچ جاتا۔جس پر روف صدیقی نے ان سے کہا کہ آپ سب کو میرے ولیمے میں شرکت کی دعوت ہے، خاص و عام اور دشمنوں کو بھی میرے ولیمے کی دعوت ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے گزشتے ہفتے 56 برس کی عمر میں شادی کی ہے، ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا ہے۔