اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزجعلی نکلیں، آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ غائب کردیا گیا، پرویز مشرف جیسے آمر کو جانے دیا گیا، کسی نے نہیں پوچھا عمران خانٍ چور ڈاکو کہتے تھے پھر آصف زرداری سے ہاتھ ملا گیا، عمران خان بتائیں جو ایم پی اے بکے ہیں انہیں پارٹی سے کیوں نہیں نکال رہے، جمہوریت کے استحکام اور دہشتگردی کے خلاف صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،
حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ جمعرات کو چترال پریس کلب کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے صحافیوں نے جوقربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں، جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، صحافیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کیلئے ویچ بورڈ کا اعلان بھی کیا ہے، حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، چترال ایک خوبصورت خطہ ہے، ہزاروں سیاح جاتے ہیں، پاکستان میں آنیوالے سیاح صرف چترال کا نام سن کر آتے ہیں، ملکی سیاحت میں چترال کا بڑانام ہے، ماضی میں چترال کئی ماہ تک ملک ے دوسرے علاقوں سے کٹ جاتا تھا، موسمی حالات کی وجہ سے چترال کے کٹ جانیوالے مسائل کو حل کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لواری ٹنل تعمیر کرکے چترال کے لوگوں کا رابطہ ہمیشہ کیلئے بحال کیا۔ لواری ٹنل کی تکمیل کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کے سر ہے، لواری ٹنل منصوبہ 1960سے زیر التواء تھا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چترال میں کئی فلاحی منصوبے شروع کئے، ملک بھر میں (ن) لیگ کے لگائے منصوبے نظر آئے ہیں، ملک میں تمام بڑے
منصوبے محمد نواز شریف نے مکمل کئے ۔نواز شریف کے لگائے گئے منصوبوں کا اگر روز افتتاح کیا جائے تو دن کم پڑ جائیں، اربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے لگائے، جہان بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ ہوگی، بجلی چوری روکنے کیلئے متعلقہ وزارت بھی کام کررہی ہے۔ عوام تک سچائی پہنچانے کیلئے صحافی اپنے قلم سے کردار ادا کریں۔نیب کے گواہ واجد ضیاء نے نواز شریف کے
خلاف تنخواہ لینے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیا۔ محمد نواز شریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلیں۔ آصف زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ کو غائب کردیا گیا۔ پرویز مشرف جیسے آمر کو جانے دیا گیا، کسی نے نہیں پوچھا ۔ عمران خان تو چاہتے تھے کہ ہم پہلا بجٹ بھی پیش نہ کرتے۔ عمران خان ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرتے رہے اور بجٹ پیش ہوا۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے
جو عوام دوست ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں اعلیٰ معیار کے منصوبے قائم کئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کو رول ماڈل بنا دیا ہے۔عمران خان چور ڈاکو کہتے تھے پھر آصف زرداری سے ہاتھ ملا لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ جو ایم پی اے بکے ہیں انکو پارٹی سے کیوں نکال رہے۔ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں ۔ اب پورے پاکستان مٰن ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔