اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی اتاشی اور دیگر فریقین کو طلب کر لیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کے حوالے سے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو فاضل جسٹس نے

امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوز ف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 22سالہ عتیق بیگ کے والد محمد ادریس کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت کو ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے قانونی نقطہ بتائیں ،وکیل نے کہاک ہ کرنل جوزف ایک سفارتکار ہیں جنیوا کنونشن کے تحت کارروائی کی جائے،نشے سے مخمور کرنل جوزف نے عتیق بیگ کو گاڑی کی ٹکر مار کر قتل کیا ،کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق بیگ جاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا،وکیل نے کہا کہ پولیس نے میڈیا کے دباؤ سے مقدمہ درج کیا لیکن تحقیقات مکمل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی، عدالت پولیس کو شفاف تحقیقات کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے اور کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ درخواست میں کرنل جوزف، ایس ایچ او کوہسار، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…