اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

شازیہ بی بی زیادتی کیس،اپنی پیٹی بھائی پر پولیس مہربان، ناشتے میں انڈے پراٹھے اور سونے کوبہترین بستر،انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن ) نصیرآباد دوشیزہ شازیہ بی بیزیادتی کیس میں گرفتار ملزم پولیس کے سب انسپکٹر ملزم غلام سرور پر نصیرآباد پولیس اپنے پیٹی بھائی پر مہربان ہوگئی گرفتار ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے طرز کا پروٹول صبح ناشتے میں انڈے پراٹھے دودھ پتی چائے مینرل واٹررات کو نرم گرم بسترا فراہم کیا گیا جبکہ سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرنے کیلئے ایرکینڈیشنر گاڑی پر لایا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کھانے کیلئے ترستی رہی ملزم کا پروٹول دیکھ کر متاثرہ

لڑکی کی آنکھو سے آنسو نکل آئے اوردنگ رہے گئی انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ چیف جسٹس ہائی کورٹ آئی جی پولیس بلوچستان اور ایس ایس پی نصیرآباد سے ملزم سے پروٹول واپس لینے کی استدعاکرتے ہوئے کیس کرائم برانچ کو منتقل کرنے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ نصیرآباد میں پولیس کے سب انسپکٹر کی زیادتی کا نشانہ بننے والی دوشیزہ شازیہ بی بی کیس کا آئی جی پولیس بلوچستان کے حکم پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیازیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اور ملزم سب انسپکٹر غلام سرور کا سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراماسینٹر میں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کیئے جن کے تجزیے کیلئے لاہور فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA میں روانہ کیئے جائیں گے( ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے تفتیش کو مزید بڑھاتے ہوئے جرم چھپانے پر اوچ پاور پلانٹ پولیس چوکی کے ڈرائیور نذیراحمد سمیت مزید دو پولیس اہلکار غلام دین ولی محمد کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ذیادتی کیس کی مکمل چھان بین کرنے کیلئے جو ائنٹ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈی ایس پی سرکل خاوند بخش کھوسہ ایس ایچ او نوتال محمد عیسی ٰ کھوسہ ایس ایچ او سٹی نصراﷲ ابڑو ایس ایچ او صدر علی گوہر لہڑی اور تفتیشی سعید احمد پر مشتمل ہے

آج متاثرہ لڑکی اور ملزم غلام سرور کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت میں پیش کیا گیا معزز عدالت نے متاثرہ لڑکی کو دارامان کوئٹہ منتقل کے احکامات دیتے ہوئے ملزم کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم نے ذیادتی کرنے والی جگہ کا بھی معائنہ کیا ہے جس سے اہم شواہد ملے ہیں جن کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…