ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کسی غیر ملکی کو گھر میں پناہ دینے والے ، دستاویزات کی فراہمی یا ان کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کو کتنی سزا اور جرمانہ کیا جائے گا، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 12  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کے بل 2018 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔بل میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔بل کے تحت کسی غیر ملکی کو گھر میں پناہ دینے والے،غیر ملکی کو دستاویزات کی فراہمی یا انکی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 3سال قید اور10لاکھ روپیہ جرمانہ ہو سکے گا، مہاجرین کی سمگلنگ سے متعلق جرائم قابل سماعت،ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہوں گے،بل کا اطلاق پورے پاکستان میں ہو گا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے تحریک پیش کی کہ مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل 2018 زیر غور لایا جائے۔ سپیکر نے ایوان سے تحریک کے حوالے سے رائے لی تو اپوزیشن ارکان نے بل کی مخالفت کی تاہم سپیکر نے جب ارکان کو تحریک کے حق اور مخالفت میں باری باری کھڑا کرکے رائے معلوم کی تو تحریک کے حق میں 76 جبکہ مخالفت میں اپوزیشن کی طرف سے صرف 45 ووٹ آئے اس طرح تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔اس کے بعد سپیکر نے بل کی مختلف شقوں کی یکے بعد دیگرے ایوان سے منظوری حاصل کی۔ بل میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مہرالنسا مزاری اور پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف تالپور کی طرف سے ترامیم پیش کی گئیں جو ایوان نے مسترد کردیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ نے تحریک پیش کی کہ مہاجرین کی سمگلنگ کے تدارک کا بل 2018 منظور کیا جائے۔ جس کے بعد قومی اسمبلی نے بل کی کثرات رائے سے منظوری دیدی۔ بل کے تحت نئے قانون کا اطلاق پورے پاکستان میں ہو گا،بل کے تحت کوئی بھی پاکستانی جودانستہ طور پر فائدہ حاصل کرنے کیلئے کسی شخص کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان کا شہری یا مستقل رہائشی نہ ہو اور جس نے پاکستان میں رہنے کیلئے ضروری قانونی تقاضے پورے نہ کئے ہوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے

اور اسے 3سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے مگر قید کی سزا ایس سال سے کم نہیں ہو گی اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔بل کے تحت غیر ملکی کو ملکی دستاویزات کی فراہمی یا انکی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 3سال قید اور10لاکھ روپیہ جرمانہ ہو سکے گا، مہاجرین کی سمگلنگ سے متعلق جرائم قابل سماعت،ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہوں گے۔بل کے تحت جو کوئی بھی دانستہ طور پر اس میں ملوث ہو یا مہاجروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہا ہو کو سزائے قید دی جائے گی جو پانچ سال تک ہو سکتی ہے لیکن یہ دس لاکھ روپے جرمانے کیساتھ تین سال سے کم نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…