بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امریکی ایئر پورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تلاشی، اعزاز چوہدری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کس چیز کا بدلہ لیا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکہ میں ایئر پورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تلاشی کے معاملہ پر امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدر ی کو جھاڑ پلائی ہے اور وزیراعظم کی امریکی حکام کے ہاتھوں ہونے والے ہزیمت کی ذمہ داری بھی اعزاز چوہدری پرڈال دی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کو ایک مراسلہ بھیج کر ایئر پورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تلاشی کے

واقعہ کی وضاحت طلب کر لی ہے اور باضابطہ طور پر سفیر کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔د فتر خارجہ کے ذرائع نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا ہے کہ امریکی ایئر پورٹ پر شاہد خاقان عباسی کے ساتھ پیش ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کا ذمہ دار بھی اعزاز چوہدری کو قرار دیا جا رہاہے۔علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے بعد اعزاز چوہدری وزیراعظم سے بدلہ لینا چاہتے تھے اور موقع کی تاک میں تھے کہ شاہد خاقان سے بدلہ لیا جائے۔ اعزاز چوہدری کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ امریکہ کے بارے میں پہلے سے علم تھا اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اعزاز چوہدری نے امریکی حکام سے مل کر ایئر پورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتار کر تلاشی لینے کی سازش کی ہے اور پھر کپڑے اتارنے کی ویڈیو بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرانے کے پیچھے بھی اعزاز چوہدری ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی امریکی ایئر پورٹ پر ہونیو الی بے عزتی کا ذمہ دار اعزاز چوہدری ہے اور اس بنا پر دفتر خارجہ نے اعزاز چوہدری کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر تلا ہوا ہے اور دفتر خارجہ باضابطہ طور پر اعزاز چوہدری سے وضاحت بھی مانگے گا۔ قواعد کے مطابق امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر کو ایئر پورٹ پر آکر شاہد خاقان عباسی کا استقبال کرنا تھا اور امریکی حکام کو شاہد خاقان کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا کہ

وہ وزیراعظم پاکستان ہیں جبکہ اعزاز چوہدری نے یہ ذمہ داری بھی پوری نہیں کی بلکہ اپنے آدمی بھیج کر شاہد خاقان عباسی کے کپڑے اتارنے اور امریکی حکام کے ہاتھوں بے عزتی کے لمحات کو ویڈیو میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کرایا ہے اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن دونوں حکام نے اپنی پوزیشن واضح نہیں کی

۔ یاد رہے کہ اعزاز چوہدری اور ان کی بیگم کے خلاف نیب حکام 5ارب کرپشن کی تحقیقات کرنے میں مصڑوف ہیں جبکہ حکومت نے کاغذات بھی نیب کے حوالے کر دیئے ہیں جس کا دکھ اعزاز چوہدری کو ہے اور اس دکھ کا بدلہ انہوں نے امریکی ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کی تلاشی کرا کے لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…