اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

گورنر خیبرپختونخوا نے قبائلی عوام کے لیے اہم اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں، قبائلی علاقوں کے لیے کون سے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا گیا؟

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قبائلی تاریخ میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے قبائلی علاقہ جات میں تمام اشیائے خوردونوش پرعائد ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے اورٹی ڈی پیز کیلئے تعمیراتی مٹیریل پر بھی ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت ،پولیٹیکل ایجنٹس کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ قبائلی عوام کودرپیش مسائل قبائلی روایات کے مطابق جرگہ کے ذریعے حل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارگورنرنے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں پولیٹیکل ایجنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم،تمام ایجنسیوں کے پولیٹیکل ایجنٹس اور ایف آرز کے ڈپٹی کمشنر ز نے شرکت کی۔ گورنرنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، قبائلی عوام اوردیگرسیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت فاٹامیں امن بحال ہواہے ،پولیٹیکل ایجنٹس کو قبائلی علاقہ جات میں امن وامان کو برقراررکھنے ،قبائلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ،لاکھوں قبائلی خاندانوں کی واپسی بھی ایک بہت بڑی آزمائش تھی اوراللہ کے فضل وکرم سے 95فیصد سے زیادہ ٹی ڈی پیز اپنے اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ٹی ڈی پیز کے مسائل ومشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اوراس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو ہفتہ وار رپورٹ چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ عارضی طور پربے گھرافرادکی باعزت واپسی اوربحالی کے بعد فاٹا کی مجموعی ترقی اورانفراسٹرکچرکی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورمتعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی موثرنگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے اور قبائلی عوام کے خواہشات کے مطابق فاٹاکو قومی دھارے میں شامل کیاجائیگاجس سے قبائلی علاقہ جات میں

نہ صرف ترقی کا نیا دور شروع ہوگا بلکہ امن استحکام بھی یقینی ہوگا۔ فاٹا سے پولیوکے خاتمے میں پولیٹیکل انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اورمحکمہ صحت کے کردارکوسراہتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پولیو فری فاٹا برقراررکھنے کیلئے مزید موثرکارکردگی دکھاناہوگی۔ گورنرنے پولیٹیکل ایجنٹس کو یہ بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے متعلقہ ایجنسیوں میں عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مختلف علاقوں کادورہ کریں اور قبائلی عوام سے بلمشافہ ملاقات کرکے ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…