لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سڑکیں اور انڈسٹری آمروں کے دور میں بھی بنیں مگر بھٹو نے ملک کی عوام کو قوم بنایا،اگلی باری زرداری کی ہے اور نواز شریف کی باری تو اب اڈیالا جانے کی ہے جہاں بھائی صفائی کروا رہا ہے ،میثاق جمہوریت یہ نہیں تھا کہ ایک دوسرے کو بچائیں گے ،اپنی باری آئی تو یاد آگیا عدالتوں کے ریفارمز کرو،ایمنسٹی سکیم اپنے کالے زن کو سفید کرنے کے لیے لائے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ اس برسی پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں شرکت کے علاوہ ہر ڈویژن میں بھٹو شہید سیمینار منعقد کیے جائیں گے،مجھ سمیت کئی لوگوں کو یہ احساس شائد نہ ہو لیکن وہ کسان ، غریب ، بدحال اور بزرگ جس کو بھٹو نے شعور دیا کہ تمہارا بھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا طاقت ور کا ہے،جب فوج ، قوم اور پورا پاکستان ہارا ہوا تھا ملک ختم ہونے والا تھا اس وقت بھٹو نے ایٹم بم دے کر پوری دنیا کو بتایا کہ ہم خود مختار قوم ہیں ،سڑکیں اور انڈسٹری آمروں کے دور میں بھی بنتی مگر بھٹو نے اس ملک کی عوام کو قوم بنایا،ترقی اور صنعتیں ضیاء الحق کے دور میں بڑی آئی لیکن غربت کیوں ختم نہیں ہوئی ہم قوم کیوں نہیں بنے یہ ختم کرنا بھٹو اور اس کی شہید بیٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والا نواز شریف ساری عمر ووٹ کی ذلت کرتا رہا ،میثاق جمہوریت یہ نہیں تھا کہ ایک دوسرے کو بچائیں گے ،میثاق جمہوریت میں تھا کہ اٹھارویں ترمیم ،صوبوں کو حقوق ، اختیارات کی تقسیم عدالتوں کے ریفارمز جس کی آپ نے ہی مخالفت کی،اپنی باری آئی تو یاد آگیا عدالتوں کے ریفارمز کرو،اگلی باری زرداری کی ہے اور نواز شریف کی باری تو اڈیالا جانے کی ہے جو کرنا ہے ابھی کرو۔ اڈیالہ جیل میں تو سپاہی بھی شہباز شریف کی مرضی سے نہیں جاسکتا تو صفائیاں بھی بھائی کے لیے شہباز شریف ہی کروا رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم اپنے کالے زن کو سفید کرنے کے لیے لائے ہیں۔ وزیر اعظم کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کہ جھوٹ عوام آپکو باہر پھینکے گی،ملک جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے بھٹو کا نواسہ اور بی بی کا بیٹا اس کو اس صورتحال سے نکالے گا ۔جو بھٹو کہ ساتھ ہوا اسے پتہ تھا کہ یہ ہوگا لیکن وہ ملک کی خاطر ڈٹا رہا۔