اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول وژن 2025میں سرفہرست ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے میڈیا کو آگاہی دینا ہوگی، انسداد پولیو میں نمایاں کامیابی (ایم ڈی جیز )کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پارلیمانی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول وژن 2025میں سرفہرست ہے۔
کسی بھی پالیسی کی کامیابی میں اعداد و شمار کا درست تجزیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان میں 19برس بعد مردم شماری کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا، مردم شماری سے مفید اور اہم فریم ورک اور عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ ہمیں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے چیلنجز کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا،پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے میڈیا کو آگاہی دینا ہوگی، انسداد پولیو میں نمایاں کامیابی (ایم ڈی جیز )کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے ہر سطح پر آگاہی وقت کا تقاضا ہے۔