جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

(ن) لیگ سے لوگ دبائو نہیں اپنی مر ضی سے تحر یک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں، چوہدری محمدسرور

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے لوگ دبائو نہیں اپنی مر ضی سے تحر یک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں ان پرکسی قسم کا کوئی دبائو ہونے کی باتیں مذاق کے سواکچھ نہیں ،کر پشن کا نظر یہ رکھنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہی ہوگا پار لیمنٹ کے دروازے ایسے لوگوں کیلئے بند ہوچکے ہیں ۔

نگران وزیر اعظم کے معاملے کسی بھی مک مکائو کی بھر پور مزاحمت کر یں گے شفاف انتخابات جمہوریت اور ملکی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہیں ،آنیوالے انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔وہ پی پی 162لاہور میں پارٹی رکن سرور قصوری کے ڈیرے پر تحر یک انصاف کے دفتر کا افتتاح کر نے پر موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم کسی غیر آئینی طر یقے یا چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آئیں گے اور جو لوگ (ن) لیگ سے تحر یک انصاف میں آرہے ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی دبائو ہونے کی باتیں مذاق کے سواکچھ نہیں کیونکہ سب لوگ اپنی مر ضی سے تبدیلی کی جنگ کا حصہ بننے کیلئے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاستدانوں کا نظر یہ ہی کر پشن ہے ایسے لوگوں کا اصل ٹھکانہ صرف اور صرف جیل ہی ہے اور ایسے لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر ہی پار لیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف رواں ماہ مینار پاکستا ن سے بھر پور انتخابی مہم شروع کر یں گی اور ثابت کر دیں گے تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…