اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ہمارا راستہ گالی نہیں خوشحالی ہے ،عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے ،پرویز ملک

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہمارا راستہ گالی نہیں، خوشحالی ہے ،مخالفین نے الزامات کی سیاست کی اور ہم نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے، دن رات محنت کی اور عوام کی خدمت کی اور خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے،تحریک انصاف اور اس کے لیڈر عمران نیازی کی سیاست جھوٹ،الزام تراشی، انتشار، دھرنے، لاک ڈائون اور سول نا فرمانی کے گرد گھومتی ہے۔

دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی جبکہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،دھرنوں، لاک ڈاؤنوں اور انتشار کی سیاست کی اور قومی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ہمیں دوبارہ موقع ملا تو آپ کو آپ کا حق دیں گے، دن رات جھوٹ بولنے والا اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والا لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتا او رایسا لیڈر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی بات نہیں کرسکتا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں،۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ عمران تقریباْپانچ سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہوتا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…