منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رمیش کمار کی اہلیہ ڈاکٹرسویتا کیا ، کیا گل کھلاتی رہیں؟ان کی کروڑوں کی کرپشن دبانے میں چوہدری نثار نے انکی کیسے مدد کی، ایف آئی اے کو کیسے مینج کیا گیا؟ جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف کالم نگار ، صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری اپنے تازہ کالم میں لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر رمیش کمار جون 2013ءسے اپریل 2018ءتک چار سال 9 ماہ پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ رہے‘ یہ پانامہ سکینڈل کے پورے ایشو میں پارٹی اور شریف فیملی کو ڈیفنڈ کرتے رہے‘ یہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر کھل کر تنقید بھی کرتے رہے‘

ڈاکٹر رمیش کی اہلیہ ڈاکٹر سویتا کے خلاف اس دوران 64 کروڑ روپے کا سکینڈل بھی بنا‘ ڈاکٹر سویتا ای پی آئی پروگرام کی ڈپٹی پروگرام منیجر تھیں‘ ڈاکٹر سویتا کی تقرری بھی متنازعہ تھی اور اہلیت بھی‘ ایف آئی اے نے ان کے خلاف انکوائری شروع کی‘ یہ64 کروڑ روپے کی ویکسین کی خوردبرد میں ڈاکٹر سویتا کو گرفتار بھی کرنا چاہتی تھی لیکن پھر یہ ایشو ٹھپ ہو گیا‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر رمیش کمار نے ایف آئی اے کو مینج کیا تھا‘ چودھری نثار اس وقت وزیر داخلہ تھے‘یہ ایف آئی اے کے باس تھے‘ یہ بھی ڈاکٹر رمیش کمار کی مدد کرتے رہے تھے یوں 64 کروڑ روپے کا سکینڈل فائلوں میں دب کر ختم ہو گیا‘ ڈاکٹر رمیش کمار 2018ءتک اپنی پوزیشن کا خوب فائدہ اٹھاتے رہے لیکن پھر اچانک الیکشن سے تین ماہ قبل ان کا ضمیر جاگا اور یہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے‘ یہ نئی پارٹی میں اکیلے ہندو ہیں چنانچہ پارٹی 2018ءکا الیکشن جیتے یا ہارے لیکن یہ پکے ایم این اے ہوں گے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے 7 اپریل کو پریس کانفرنس میں فرما یا ” ڈاکٹر رمیش کمار ایک نظریئے کا نام ہے“یہ درست فرما رہے تھے‘ یہ واقعی ایک نظریہ ہیں اور بدقسمتی سے ہماری پوری سیاست گردن تک اس نظریئے میں دبی ہوئی ہے‘ ۔چودھری منظور اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے درست فرمایاتھا‘ یہ بے شرمی بلکہ انتہائی بے شرمی کا مقابلہ ہے لیکن سوال یہ ہے کیا یہ بے شرمی صرف ڈاکٹر رمیش کمار نے کی؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…