بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک کے تحت ملک میں اقتصادی زون سے ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا، احسن اقبال

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک میں سات اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا‘ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جو 2013 میں 3فیصد پر تھی‘ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں مجموعی طور پر ہر سال 2500میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑا قدم ہے۔

جمعرات کو احسن اقبال نے آئی ایم ایف کے زیر اہتمام پیپلز بنک آف چائنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں حکومت نے مجموعی طور پر ہر سال پچیس سو میگاواٹ بلی پیدا کی ہے یہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑا اقدام ہے۔ ہم نے ملک سے بجلی کی قلت کو ختم کردیا ہے اور سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ان اقدام کے باعث ملک کی صنعتی انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی 2013 میں 3فیصد پر تھی۔ سی پیک کے تحت ملک میں سات اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔ ہم نے سی پیک سے متعلق ایک پارلیمنٹری کمیٹی بھی قائم کررکھی ہے جو سی پیک سے متعلق تمام امور کی نگرانی کرے گی تاکہ ہم سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ ہم پاکستان میں موجود پرائیویٹ کمپنیز اور چینی کمپنیوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کئی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس اشتراک قائم کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…