اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کیلئے رجسٹریشن لازمی ، مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ کی تیاری پر پابندی

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ مردہ مرغیوں سے فیڈ کی تیاری بھی ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا،بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارم ، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کی تنصیب کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ضابطہ کار جاری کیا ہے ۔

رینڈنگ یونٹ کے ساتھ پروڈکٹ کی بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی،ضابطہ کار کے مطابق رجسٹریشن پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب فیڈ اسٹف اینڈ کمپانڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت لازمی قراردی گئی ہے، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے این اوسی بھی لینا ہوگا، لیبارٹری کا قیام ،آمدورفت اورترسیل کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔ضابطہ کار کے تحت مردہ مرغیوں کی رینڈنگ اور فیڈ کی تیاری ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا جب کہ بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، دوران حادثہ مرغیوں کی ہلاک کی صورت میں ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…