منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائیکورٹ کی نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ان کے بقایا جات دلوانے کا حکم د یتے ہوئے برادرز شوگر ملز سے وصول شدہ 35 کروڑ کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت ک کر دی ۔ جمعرات کولاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کاشتکاروں سمیت 103 درخواستوں پر شوگر ملوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کے واجبات دلوانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں نے حکومت پنجاب، کین کمشنر اور ملز مالکان کو فریق بنایا۔بنکوں کے وکیل نے بتایا کہ بنکوں نے رہن رکھوائی گئی چینی کے عوض ان شوگر ملز کو قرض دیا، لیکن شوگر ملزمالکان نے قرض واپس نہ کیا اور چینی فروخت کردی۔ کاشتکاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے برادرز شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز اور دریا خان شوگر ملز کو گنا فروخت کیا لیکن ملز مالکان ان کے پیسے ہڑپ کرگئے اور تاحال انہیں ادائیگیاں نہیں کی گئیں، عدالت شوگر ملز مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے۔لاہورہائیکورٹ نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کاوروائی کرنے اور واجبات وصول کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے برادرز شوگر ملز سے وصول شدہ 35 کروڑ کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ برادر شوگر ملز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے عزیز و اقارب کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…