منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی میری اپنی پارٹی ہے، شاہد آفریدی نے بلاول بھٹو کا ہاتھ تھام لیا، پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر کرکٹر صاحبزادہ شاہد خان آفریدی نے سندھ کے اندر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا، عوامی فلاح کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر کرکٹر صاحبزادہ شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو اپنی جماعت قرار دیتے ہوئے

کہا ہے کہ سندھ میرا اپنا صوبہ ہے اور جب کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ہوتا تو میں پیپلزپارٹی پر تنقید بھی کرتا ہوں اور درحقیقت پیپلزپارٹی میری اپنی پارٹی ہے اور میں سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے سندھ میں عوامی فلاح کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی پیش کش کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے میری دو تین ملاقاتیں پہلے بھی ہو چکی ہیںلیکن حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اور اب جب بھی ملاقات ہوئی تو میں بلاول سے یہ بات ضرور کروں گا کہ بلاول اس ماں کا بیٹا ہے جس نے اس ملک کیلئے جان دی ہے جو اس ملک کیلئے شہید ہوئی ہے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے حاضرین محفل کو شریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت یہاں موجود سبھی لوگ بلاول بھٹو زرداری سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر چکے ہیں کہ جس طرح ان کی والدہ نے ہم لوگوں کیلئے کام کیا اور سوچا وہ قابل ستائش ہے اور بلاول بھی اسی طرح چلیں گے۔ شاہد آفریدی نے بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت دلیر اور بہادر خاتون تھیں میں نے اپنی زندگی میں اتنی دلیر اور بہادر خاتون نہیں دیکھیں۔ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ ہمارے لئے ایک رول ماڈل تھیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے سامنے براجمان بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کراچی کے کچرے

سے باہر نکل آنا چاہئے اوربڑے کاموں کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنا ہو گی۔ کراچی نے بہت قتل و غارت دیکھ لی اب اسے حقیقی معنوں میں بڑے شہر کے مطابق درجہ دیتے ہوئے اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ میں اس موقع پر آپ سے کہوں گا آپ کراچی کے حوالے سے اپنی ایک ٹیم تشکیل دیں جس میں پروفیشنل لوگ موجود ہوں جو کہ آپ کو صحیح راستہ دکھاسکیں تاکہ کراچی وہاں پہنچ سکے جہاں اسے ہونا چاہئے تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…