نصیرآباد (نیوز ڈیسک) ضلع نصیرآباد میں سب انسپکٹر کی لڑکی کیساتھ زیادتی ،ایس ایس پی نے سب انسپکٹر کو معطل کردیا ،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں اوچھ پلانٹ پر تعینات اے ایس آئی غلام سرور
گولہ نے بھاگ کے علاقے سے ایک 16سالہ لڑکی (ش) کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور اس کیساتھ زیادتی کی ،ایس ایس پی نصیرآباد کو جب واقع کی اطلاع ملی تو فوری طورپر اے ایس آئی کو معطل کردیا جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔