ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لیگی رہنما اکٹھے ہوگئے،پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان، ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے،چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کا بڑا سرپرائز،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستانی سوچ رکھنے والے ایک نشان اور ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں گے۔ یہ تاریخی اعلان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیر صاحب پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے یہاں ملاقات کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام محب وطن جماعتوں اور شخصیات کو اس الائنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،

دہشت گردی کسی جماعت نے ختم نہیں کی بلکہ یہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، عدلیہ کا احترام ضروری ہے، آج تاریخی دن ہے، اب چاروں صوبوں میں اتحاد نظر آئے گا۔ قبل ازیں پیر صاحب پگاڑا پیر صدرالدین راشدی، اکرم درانی، طارق حسن اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ چودھری صاحبان کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری وجاہت حسین، طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، مونس الٰہی، حافظ عمار یاسر، میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملنے یہاں آیا ہوں، ہم سب مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کیلئے آئے ہیں، 2013ء کی نگران حکومت نے الیکشن خراب کیا جس پر سب سے پہلے ہم نے احتجاج کیا، اگر ایسے ہی لوگ دوبارہ آ گئے تو پھر 2018ء کا الیکشن بھی صاف شفاف نہیں ہو گا، تب ان کا فیصلہ تھا کہ پنجاب میں نوازشریف، شہبازشریف لاہور اور زرداری سندھ کی حد تک رہیں، سندھ میں ہماری 17 سیٹیں پیپلزپارٹی کو دی گئیں، اب ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مجھے قیادت کا کوئی شوق نہیں، سب جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے چودھری صاحب سے کہوں گا کہ وہ کام شروع کریں، ملک کی بھلائی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں، کسی سیاسی جماعت نے دہشت گردی ختم نہیں کروائی

یہ فوج کا کام ہے، فوج ملکی سلامتی اور یکجہتی کی ضامن ہے، سیاستدان تو مجرموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے الائنس کو لے کر آیا ہوں، چودھری صاحبان تمام پارٹیوں سے رابطہ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے اور پیر صاحب کے خاندان کے پرانے تعلقات ہیں، بڑے پیر صاحب کا ذکر میں نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے، چودھری ظہورالٰہی کی گرفتاری کے دوران ہم ان سے روزانہ رہنمائی لیتے تھے، ان کی دلیری کے واقعات بھی بیان کیے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ

پاکستان کی سلامتی، بقا، قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والی جماعت 25 سال سے حکومت میں ہے، فوج نے عظیم الشان قربانیاں دی ہیں، عدلیہ کا احترام ضروری ہے، وفاقی سطح یر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس قائم کیا گیا ہے اسے لیے آئندہ الیکشن ایک پلیٹ فارم اور ایک نشان پر لڑا جائے گا، یہ اتحاد ملکی وحدت، یکجہتی اور سلامتی کی علامت ہو گا، عوام بھی ان کو ووٹ دیں، ایسی قیادت آگے آنی چاہئے

جنہوں نے پہلے کام کر کے دکھایا ہے، ملکی ترقی اور عوامی فلاح کا رزلٹ دیا ہے، نااہلوں نے تو ملک برباد اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جبکہ نئے آنے والے لوگ تو کہتے ہیں کہ آئے تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی راہ میں جو جماعت رکاوٹ تھی اب اس کا انجام قریب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں، مسلم لیگی اور پاکستانی ذہن رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے، پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…