کراچی (این این آئی)حیدرآبادکی رہائشی سیما عباسی نے ارباب ا ختیار اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے با اثر ایم پی اے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیما عباسی نے کہا کہ میں کومل انڑ نامی لڑکی کے گھر سلائی سیکھنے جاتی تھی کچھ دن قبل میری کومل سے معمولی بات پر لڑائی ہوئی۔کومل نے مجھے دھمکی دی کہ وہ اس لڑائی کا
بدلہ ضرور لے گی۔انہوں نے مجھے با اثر ایم پی اے علی مردان شاہ اور ان کے ساتھیوں کے ذریعہ اغوا کر ایااور مجھے قید میں رکھ کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے علی مردان شاہ کی مدد ڈی آئی جی جاوید عالم اڈھو کررہے ہیں۔انہوں نے ارباب ا ختیار اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے با اثر ایم پی اے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔