جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی بس مارکیٹ میں پرتعیش گولڈن ڈریگن نیوی گیٹر سیریز کا آغاز کر دیا گیا،دوران سفرمسافروں کو حیرت انگیز سہولیات حاصل ہوں گی

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پریموال (پرائیویٹ) لمیٹڈ (وی پی ایل لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ) نے ملک بھر میں منعقدہ ایونٹس کے دوران پاکستان کی جدید بس مارکیٹ کے لئے گولڈن ڈریگن نیوی گیٹر سیریز کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں رواں ہفتہ کے آغاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام بڑے ٹرانسپورٹرز، شراکت دار بینکوں اور کمپنی کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صارفین نے بس کے شاندار انٹیریئر اور جدید ڈیزائن کو سراہا۔

پریموال ٹیم نے بس کے خصوصیات کی وضاحت کی جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر بسوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔ نیوی گیٹر کا دلکش ڈیزائن اس کے مستقبل کا احساس دلاتا ہے۔ یہ بس گولڈن ڈریگن کے اعلیٰ معیارات اور پاکستان کی جدید بس مارکیٹ میں فلیگ شپ گاڑی کے طور پر تیار کی گئی ہے۔ بس کے اندر مسافروں کی جگہ پر ریڈنگ لائٹس بیزل کے ساتھ لطیف روشنی کا انتظام کیا گیا ہے جو تین جہتوں پر مشتمل روف بورڈ پر روشن ہوتی ہیں جن سے بس کی افادیت اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیدر کے ساتھ انتہائی آرام دہ مسافر نشستیں بہتر طریقے سے نصب کی گئی ہیں جو مسافروں کو آرام دہ سفر اور ٹانگوں کیلئے کافی گنجائش فراہم کرتی ہیں۔ مسافر نشستوں پر موبائل چارجنگ، کولنگ اور ہیٹنگ نظام، فلمیں دیکھنے کیلئے ذاتی سکرین اور دیگر تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نیوی گیٹر میں 380 ہارس پاور Yuchai 10.5 یورو III ڈیزل انجن فراہم کیا گیا ہے جو ZF گیئر باکس کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ بس خصوصی طور پر انتہائی پائیداری، شاندار ڈرائیونگ اور کم ایندھن کے استعمال کیلئے تیار کی گئی ہے۔ بس کی لمبائی 12.7 میٹر ہے جس میں مسافروں کی آسانی اور آپریٹرزکو زائد آمدنی کیلئے 45 نشستیں نصب کی گئی ہیں جن کے درمیان ٹانگوں کے لئے زائد جگہ بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر پریموال کے سی ای او وقار اصغر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا کے معروف مینوفیکچررز اور برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے جدید ترین بسیں فراہم کی جائیں۔

پریموال میں ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہیں اور ہم پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کے کاروبار کو پرکشش بنائیں اور اس عمل کو جاری رکھیں۔ یہ نقطہ نظر ہمیں پاکستان بھر میں اپنے صارفین کیلئے ترجیحی شراکت دار بناتا ہے۔ گولڈن ڈریگن چین کی کوچ انڈسٹری بالخصوص درمیانے، بڑے سائز کی پرتعیش بسوں اور لائٹ وینز کی فروخت، تیاری اور ڈویلپنگ میں کام کرنے والے اہم اداروں میں شامل ہے۔ پریموال (پرائیویٹ) لمیٹڈ وی پی ایل لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے اور یہ پاکستان میں گولڈن ڈریگن کا خصوصی ڈسٹری بیوٹر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…