جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثنا اللہ نے 1992میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر لڑا، برسوں بعد پوسٹر سامنے آگیا، بینظیر بھٹو نے انہیں شریف خاندان کی کس شخصیت بارے نازیبا کلمات ادا کرنے پر پارٹی سے نکالا تھا؟ دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے اپنے حالیہ بیان میں تحریک انصاف کو سیاست کی کچرا کنڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کا گند صاف ہو کر تحریک انصاف میں جا رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی پر تنقید اور اس حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی 1992کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کی یہ تصویر دراصل 1992کے الیکشن کے دوران کے ان کے پوسٹرز کی ہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے کیونکہ رانا ثنا اللہ کا یہ پوسٹر ظاہر کر رہا ہے کہ وہ 1992کے الیکشن میں اس وقت کے صوبائی حلقے حلقہ پی پی 59سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار تھے اور پوسٹر پر ان کی تصویر کے ساتھ پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان تیر اور اس کا جھنڈا بھی بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پوسٹرز کے ساتھ ایک تحریر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وہی بندی ہے جس نے 1992کے ایک انتخابی جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا کلمات ادا کئے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے رانا ثنا اللہ کو بلا کر فوراََ ان سے استعفیٰ لیا اور پارٹی سے نکال کر باہر پھینک دیا جس کے بعد رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ صو با ئی وزیر قانون را نا ثناء للہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اور سقوط ڈھا کہ جیسے سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا ایک منصو بے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں ترقی کا عمل رک چکا ہے ہمارے ساتھ ہر فورم پر نا انصا فی ہو رہی ہے ہمارے ساتھ انصاف ہماری قوم کر ئے گئی اصل انصاف وہی ہو گا پا نا مہ کیس میں میاں نواز شریف کی مقبو لیت میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

جس کا پتہ الیکشن میں چل جا ئے گا ن لیگ سے جا نے والوں کا تعلق ن لیگ سے نہیں تھا 5سال تک ان تمام ایم این ایز ایم پی ایز نے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے حکومت کی مدت جب صرف 52دن رہ گئی ان کو جنوبی پنجاب کو صو ب بنانے کی فکر ستا نے لگی پنجاب سے پیپلز پارٹی کا وجود پہلے ہی ختم ہو چکا ہے پاب بیٹا مل کر اس مرتبہ سندھ بچا لیں تو بڑی بات ہے صو با ئی وزیر قانون نے خدشہ ظا ہر کیا

کہ ن لیگ کی حکو مت کے ختم ہو تے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن زبردستی بو تل سے باہر نکالا جا ئے گا وہ گز شتہ روز ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی شازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں ایک ہی قسم کے الزامات پر کسی کو سزا اور کسی کو با عزت بری کیا جا رہا ہے ن لیگ اعلیٰ عدلیہ کا احترام کر تی ہے

ہر فیصلے کو خندہ پیشا نی قبول کیا احتجاج ہمارا حق ہے عد لیہ کے ساتھ ٹکرائو نہیں عوا می عدا لت نے میاں نواز شریف کے خلاف ہو نے والے اقامہ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگا نے کی کوششیں ہو رہی ہیں عوام کی طا قت سے ان کو ناکام بنا دیں عمران خان پر سخت تنقید کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاگل خان نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے صاف کیا جا نے والا

کچرا اٹھا لیا انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن 2018صاف اور شفاف ہو ئے جن کو ئی امید نظر نہیں آ رہی تو ن لیگ بھاری اکثریت کا یاب ہو گی۔ پی ٹی آئی کے سیا سی تابوت میں آخری سٹیل کا کیل الیکشن میں ٹھونک دیں گے انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان ایک نا کام نجو می ہے پنڈی کے عوام الیکشن 2018میں اس شیطان کے سیا سی تا بوت کو نا لہ لئی میں بہا دیں گے آ نے والا وقت بھی میاں نواز شریف کا ان کی حکمت عملی کی وجہ سے آج پاکستان ترقی منزلیں طے کر رہا ہے جسے روکنے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…