اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کی کم سے کم حد 15ہزار روپے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کی کم سے کم حد 15ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں تمام اداروں کے مالکان کو یکم جولائی2017سے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15ہزار مقرر کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت جاری
کی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2013 (Payment of Wages Act 2013 ) سیکشن 6 کے تحت تمام ادارے ماہانہ اجرت بزریعہ شیڈول بینک دینے کے پاپند ہونگے۔ اس ضمن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تمام نجی ہسپتالوں کے مالکان اور پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیز کے مالکان کے ساتھ ڈائیریکٹر لیبر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ان اداروں کے مالکان کو مذکورہ قانون کے مطابق ایک ماہ کے اندر اندر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔