جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جاوید اقبال نے منصب سنبھالنے کے بعد صرف ایک میگا کرپشن مقدمہ میرٹ پر بند کیا ،نیب

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ جاوید اقبال نے منصب سنبھالنے کے بعد صرف ایک میگا کرپشن مقدمے کو قانون کے مطابق میرٹ پر بند کیا ، 99فیصد میگا کرپشن مقدمات ان سے پہلے بند کئے گئے،چیئرمین نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے،نواز شریف کا ایف آئی اے میں تقرریوں کا کیس اٹھارہ سال پرانا اور ناکافی شواہد کی وجہ سے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میرٹ پر بند کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے میڈیا میں 10 اپریل 2018کو شائع خبر بعنوان جاوید اقبال کے دور میں اور اس سے قبل 21میگا کرپشن کیسز بند کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے 11اکتوبر 2017ء کو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد صرف ایک میگا کرپشن کے مقدمے کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے میرٹ پر بند کیا جبکہ 99فیصد میگا کرپشن کے مقدمات ان کے منصب سنبھالنے سے پہلے بند کئے گئے تھے۔ جہاں تک نواز شریف کا ایف آئی اے میں تقرریوں کا کیس کا تعلق ہے وہ کیس 1999 سے نیب میں تقریباً اٹھارہ سال سے زیر التواء تھا جس میں الزام تھا کہ سابق وزیراعظم نے ایف آئی اے میں غیر قانونی تقرریاں کیں جو کہ بعد ازاں حکومت نے تقرریاں کالعدم قرار دے دیں۔ کیس کی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ ایف آئی اے میں تعینات کئے گئے تمام ا فراد کو نہ صرف نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا بلکہ مقدمہ اٹھارہ سال پرانا ہونے اور ناکافی شواہد کی وجہ سے متعلقہ کیس کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میرٹ پر بند کردیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ میرٹ ‘ شواہد اور قانون کے مطابق ہمیشہ فیصلے کرت ہیں۔ موجودہ چیئرمین نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور ہر شکایت کی جانچ پڑتال‘ انکوائری اور انویسٹی گیشن میں قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…