اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کو سپورٹ کیا جائے گا اور وزارت قومی صحت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرتی رہے گی ہمیں اس ادارے پر فخر ہے اور اس بات کا اطمینان ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہم نے اسکی جہت کو یکسر بدل کر صحیح معنوں میں ایک اعلی ترین قومی ادارے کے طور پر کھڑا کیا ہے۔ بدھ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران این آئی ایچ کے کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ اور دیگر کھیلوںکا انعقاد کیا گیا اس مو قع پر شرکا نے کہا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ صحت عامہ کے حوالے سے تحقیق پاکستان میں اولین حیثیت رکھتا ہے اس ادارے کی کارکردگی کا اعتراف عالمی سطح پر امریکہ کے وبائی امراض کے اعلی ترین ادارے نے کیا ہے۔ اس ادارے میں بڑے پیمانے پر پروفیسر عامر اکرام کی سربراہی میں اصلاحات کی گئی ہیں۔این آئی ایچ کی پچاس سالہ تقریبات منانے کا مقصد صحت عامہ کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادارے کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اور اس ادارے کے تحت تحقیقی اور دیگر کائوشوں کے بارے میں عوام الناس کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر سائرہ افضل نے تارڑ قومی ادارہ صحت اور اس سربراہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا اس ادارے میں اصلاحات کو سپورٹ کیا جائے گا اور وزارت قومی صحت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرتی رہے گی ہمیں اس ادارے پر فخر ہے اور اس بات کا اطمینان ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہم نے اسکی جہت کو یکسر بدل کر صحیح معنوں میں ایک اعلی ترین قومی ادارے کے طور پر کھڑا کیا ہے۔