اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے لاہور سے اسلام آباد تک کسی پروٹوکول،سکیورٹی کے بغیر ایک عام مسافر کی طرح بس میں سفر کر کے سادگی کی نئی مثال قائم کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نہ صرف ایک سادہ اور عام آدمی کی زندگی گزارنے کے عادی ہیں بلکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی اس انداز میں ادا کرتے ہیں جو ان کے ایک عام آدمی ہونے
اور عوام کے ساتھ ان کے مسلسل رابطے اور خصوصی تعلق کا ثبوت ہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی تھی جس میں شرکت کیلئے انہوں نے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے نہ کسی سیکورٹی کا اہتمام کیا نہ ہی کوئی پروٹوکول لیا۔انہوں نے ایک عام مسافر کی طرح موٹر وے کے ذریعے بس سے سفر کیا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ان کے اس انداز کو خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔