پشاور(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری،بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی خبر سنادی، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش دیر میں اڑتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے ،گزشتہ روزدیرمیں اڑتالیس ،
کالام میں پچیس ،مالم جبہ سیدوشریف میں بیس ،کاکول میں انیس،لوئردیراٹھارہ ،بالاکوٹ پندرہ ،پشاورائرپورٹ دس ،شہری علاقے میں پانچ ،چراٹ دروش میرکھانی میں سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اسی طرح پاراچنارمیں چھ اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز ہونے والی بارشوں سے نوشہرہ کے علاقے پبی میں مکان کی چھت گرنے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوتی تھی ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔