پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پارٹی چھوڑ کر جانے والے کیوں جارہے ہیں؟چوہدری شجاعت کی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے اس میں کتنا سچ ہے؟ نوازشریف کا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اچانک ایک نئی پارٹی وارد ہوئی ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں پر شاید کچھ ’’وارد‘‘ ہوا اور ان کے دلوں میں جنوبی پنجاب صوبے کی محبت جاگ اٹھی، بلوچستان کی پارٹی بنانے والوں پر بھی کچھ وارد ہوا تھا،جو لوگ چھوڑ کر گئے ہیں ان کاہماری جماعت سے تعلق نہیں تھا اور یہ لوگ ہماری نظر میں تھے ،اور ایسے لوگ سیاست کو بدنام کرتے ہیں،شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے

اور لودھراں کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار تھا۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی 9سیٹیں کم ہوئیں اور ہم نے کھلے دل سے تسلیم کیا لیکن ڈھنڈورا نہیں پیٹا، ہم پر امید ہیں کہ 2018ء میں صرف شیر کو ووٹ پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے جانے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری صدارت پر ووٹ نہیں دیا تھا، ایسے لوگ سیاست کو بد نام کرتے ہیں، ایسے لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ان لوگوں پر شاید کچھ وارد ہوا ہے، بلوچستان کی پارٹی بنانے والوں پر بھی کچھ وارد ہوا تھا،جو لوگ چھوڑ کر گئے ہیں ان کاہماری جماعت سے تعلق نہیں تھا اور یہ لوگ ہماری نظر میں تھے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ۔جنوبی پنجاب کے لوگ مسلم لیگ (ن)سے اتنے ہی مطمئن ہیں جتنے وسطی اور اپر پنجاب کے ہیں۔لودھراں جنوبی پنجاب کا دل ہے اور وہاں کے عوام نے مسلم لیگ (ن)کے ایک غیر معروف امیدوار کو جتوایا ۔یہ نتیجہ ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار تھا جہاں 180 ڈگری کا ٹرن آیا تھا۔مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی شیر کے نشان کو ہی ووٹ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ جو بھی ہو انصاف پر مبنی ہونا چاہیے ۔ چودھری شجاعت کی کتاب بارے سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھ کر ہی تبصرہ کر سکوں گا۔ ان کا کہنا تھا تمام سیاسی پارٹیوں کو اصولوں کی سیاست کرنی چاہیے ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور کسی کو لاپتہ کردینا ایک بہت بڑا جرم ہے۔ان پر کیا گزرتی ہوگی جنہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کے پیارے زندہ ہیں یا نہیں ، کیا لاپتہ افراد کے والدین اور بچوں کی زندگی سکون سے گزرسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا سیاست میں آنا کوئی نیک شگون نہیں اور یہاں ایسا نظام ہے کہ جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی وہ عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے جبکہ کرپشن اور ملک کا پیسہ لوٹنے والے ملک کی سیر کرتے پھر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…