پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے غیرملکی کمپنی کے ملازم ہونے کی تصدیق ہوگئی،روزانہ کتنے گھنٹے کام کرنے کا معاہدہ کررکھاہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پارٹی سربراہ کو وزیرخارجہ خواجہ آصف کے متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے متعلق مبینہ لیبر کارڈپر تفصیلی بریفنگ دی ۔بتایا گیا ہے کہ عثمان ڈار نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی

جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت سے متعلق غیر ملکی کمپنی کی ایمپلائی لسٹ اور خواجہ آصف کا لیبر کارڈ موصول ہوچکا ہے۔بریفنگ کے دوران عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ کمپنی ملازمین کی فہرست میںخواجہ آصف کا نام 303 نمبر پر شامل ہے جبکہ ان کا لیبر کارڈ 28 جون 2019 تک کار آمد ہے۔یاد رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے اقامہ رکھنے پر نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی کے ملازموں میں پاکستانی وزیر خارجہ کا نام انتہائی شرمناک ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ خواجہ آصف ملک کے لیے سنگین سکیورٹی رسک ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وزیرخارجہ کا غیر ملکی کمپنی میں روزانہ 8 گھنٹے ملازمت کا معاہدہ سرا سر بے شرمی ہے ،اس حوالے سے عدالت میں کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…