لاہور( این این آئی) والد نے وصیت کی نواز شریف امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو کون سا کام نہیں کرنا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا حیرت انگیز انکشاف،چوہدری شجاعت نے معافی مانگ لی،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ والد نے وصیت کی ہے کہ نوازشریف امریکہ کا صدر بھی بن جائے تو اس کا ساتھ نہیں دینا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی
کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہی ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے آج چیئرمین سینٹ کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی کتاب ایک امانت تھی جو قوم کے سپرد کرکے سرخرو ہوا ہوں،جو بھی دیکھا جو سنا اور کیا سب کتاب میں لکھ دیا ہے ۔ کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔