اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ چھوڑنے والے چھوڑ جاتے ہیں لیکن مجھے صرف اپنے دوست راناقاسم نون کے جانے کادکھ ہواہے، رانا قاسم نون توبہادر آدمی تھاپتا نہیں کیسے چلاگیا۔گزشتہ روزاحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے کمزورخاندان ہیں اورمجبوریوں کے مارے ہوتے ہیں۔یہ ایسے سکے ہیں جو حالات کی وجہ سے دوسروں کی جیب میں ڈالے اوروقت آنے پرنکال لئے جاتے ہیں لیکن مجھے صرف اپنے دوست راناقاسم نون کے جانے کادکھ ہواہے۔