پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

الیکشن 2018 کے بعد عمران خان سیاست اور ملک دونوں چھوڑدینگے ایسی خبر آگئی کہ پی ٹی آئی والوں کو یقین نہیں آئیگا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سیاست اب بند گلی میں پھنس چکی، الیکشن کے بعد سیاست ہی نہیں بلکہ ملک بھی چھوڑ دینگے، مولانا فضل الرحمن نے کپتان کے مستقبل کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی رہنما ؤ ں سے

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ئن الیون کے بعد امریکا نے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں، ان کا لاہور کا خطاب سیاسی خودکشی ہے‘ وہ پارلیمنٹ کے نمک حرام ہیں‘ عمران خان سیاسی نہیں بلکہ سازشی آدمی ہے‘ قوم ان کو مسترد کرچکی ہے، وہ ملک کا سیاسی اورتہذیبی کلچر تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے، آج پارلیمنٹ کیخلاف بات کرنیوالا کل ملک کیخلاف بھی بات کرسکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے فلسطین، کشمیر، افغانستان اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کا کہ استعماری قوتوں نے امت مسلمہ کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے، منظم انداز میںمسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، عالم اسلام امت مسلمہ کی بقاء اور تحفظ کے لئے متحد ہوجائے، امت مسلمہ مذہبی قوتوں کی قیادت میں متحد ہورہی ہے، ایم ایم اے امید کی کرن بن چکی ہے، سیکولر قوتیں امریکہ کی ایماء پر ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہے مگر وہ ناکام ہونگی۔ پی ٹی آئی لیڈر کپتان خان کی سیاست اب بند گلی میں پھنس چکی ہے، وہ الیکشن کے بعد سیاست ہی نہیں بلکہ ملک بھی چھوڑ دینگے۔واضح رہے کہ ایم ایم اے کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب فضل الرحمن جو کہ ایم ایم اے کے سربراہ بنائے گئے ہیں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے کوئی بیان دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عمران خان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں اور اپنے بیانات میں ان کیلئے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…