اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف باضابط کارروائی کا آغاز کر دیا ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی منظور ی سے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے
جبکہ فواد حسن فواد پر راولپنڈی میں اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام ہے ، نیب زرایع نے مزید انکشاف کیا کہ فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے اور اس حوالے سے ان کے خلاف شکایات بھی آئی ہیں فواد حسن فواد کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے اور ان کو تین بار نیب لاہور میں بلایا بھی جا چکا ہے دوسری طرف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فواد حسن فواد کی چھٹی کی درخواست مسترد کردی ہے انہوں نے دو سال کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی مگر نیب تحقیقات کی وجہ سے ان کی درخواست رد کردی گئی ہے تاہم وزیراعظم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد نے چھٹی کی درخواست دی ہی نہیں تھی۔ قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف باضابط کارروائی کا آغاز کر دیا ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی منظور ی سے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ فواد حسن فواد پر راولپنڈی میں اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام ہے ، نیب زرایع نے مزید انکشاف کیا کہ فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے