اسلام آباد (این این آئی )پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنے کروڑ ہوگئی؟ حیرت انگیز انکشاف، نادر ا نے ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دی،تفصیلات کے مطابق نادر ا نے 10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد پر مشتمل ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دی ۔اس حوالے سے ترجمان نادرا، نے بتایا کہ 8300پر ایس ایم ایس کر کے تمام افراد اپنے ووٹ کی تصدیق
اور حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ترجمان کے مطابق اپنے ووٹ کے حلقے کی تبدیلی کے لیئے اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر پر رابطہ کریں ترجمان نے بتایا 24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوء ردوبدل ممکن نہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اب تک صرف 3 لاکھ افراد نے اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں ۔