اسلام آباد(این این آئی)مقامی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی لال مسجد آپریشن اور غازی عبدالرشید قتل کیس ختم کرنے کی درخواست خارج کردی ۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نے لال مسجد آپریشن اور عازی عبدالرشید کے قتل مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پرویز مشرف کی جانب سے مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ پرویز مشرف نے ایڈوکیٹ اختر شاہ کے ذریعے مقدمے کے اخراج درخواست دائر کررکھی تھی۔مقامی عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی تاہم درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔