لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور حکومتی عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کو چھوڑنے والے اراکین پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جائے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلی پنجاب نے اپنے جاری ایک بیان میں کہاکہ تمام پارٹی رہنما اور حکومتی عہدیداران پارٹی
چھوڑنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں۔پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں غور و خوض کیا جائے گااور اس ضمن میں مناسب لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ان کی واپسی کے راستے ابھی بند نہیں ہوئے،وزیراعلیٰ نے مزید زور دیا کہ پارٹی چھوڑنے والے اراکین کے حوالے سے بیان بازی کو فوری طو رپر روک دیا جائے۔