کوئٹہ(اے این این) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء حضرت علی خان کاساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عمران خان نے سیا ست میں آتے ہی تبدیلی کا نعرہ لگا یا وہ نعرہ عوام اور ملک کیلئے سودمند ثابت نہیں ہو سکا بلکہ سیا ست کو گالی گلوچ میں تبدیل کر دیا پارلیمنٹ کے حوالے سے جو نازیبا الفاظ استعمال کےئے اس صورت میں مزید پارٹی میں رہنا میرے لےئے مشکل ہو گیا ۔
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں غلام جان ‘محب اللہ کاکڑ‘عصمت اللہ ‘ملک یوسف ‘اشرف غبیزئی اور عصمت اللہ اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں اس شرط پر شمولیت اختیار کی کہ ہم عوام کو ایک ایسے پلیٹ فارم دیں جس سے ان کے مسائل حل اور مثبت سیا ست کر کے عوام کے درمیان محبت کی فضاء کو قائم کر سکیں سیا ست ہم نے کرنی ہے تو جمہوریت کو مضبوط کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اس کے خلاف بلا تفریق کارروئی ہونی چائے لیکن کرپشن کے نام پر ایک شخص کو ٹارگٹ بنانا یہ درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور سیا ست میں حصہ لیا تو انہوں نے تبدیلی کانام دیا وہ تبدیلی اب گالی گلوچ اور پارلیمنٹ جیسے مقدس جگہ کو برا بلا کہنے میں تبدیل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم ہے ہمیں عزت اور شائستگی کے ساتھ رہنا ہوگا لیکن اس وقت تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جو سیا ست ہورہی ہے وہ درست نہیں لہٰذا میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تا ہوں اور تحریک انصاف کو عمران خان اور شیخ رشید کے حوالے کر تا ہوں ۔