ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری خاتون شہید ، 3 زخمی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آئی این پی ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری سے ایک خاتون شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئیں،فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا،دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ ، بھارت اپنی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی تحقیقات کرائے۔کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لنجوٹ گا ئو ں کی رہائشی 30 سالہ خاتون ردیبہ کوثر شہید جبکہ ان کی تین بہنیں حبیدہ کوثر، صفیدہ اور سمیدہ کوثر شدید زخمی ہوگئیں۔شہید خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے معصوم شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اور ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی تحقیقات کرائے۔

انہوں نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ رواں سال اب تک بھارتی فوج نے ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر جنگ بندی معاہدے کی 900 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 21 شہری شہید اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔ بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے جب 1970 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…