ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

نوجوان کی ہلاکت :وزارت خارجہ معاملہ امریکی سفیرکے سامنے اٹھائیگا،احسن اقبال

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار نے واضح طور پر ٹریفک قانون توڑا ،اسکے باعث نوجوان جاں بحق ہوا، واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے،وزارت خارجہ معاملہ امریکی سفیرکے سامنے اٹھائیگا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے پیغام میں اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار نے واضح طور پر ٹریفک قانون توڑا جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوا۔انھوں نے بتایا واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے جبکہ وزارت خارجہ سے معاملہ امریکی سفیر کے ساتھ اٹھانے کا کہہ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی تھی جس کے باعث نوجوان جاں بحق جبکہ اس کے کزن زخمی ہوگیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…