اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت کی ایمنسٹی سکیم کا فائدہ کیسے نواز شریف، حسن و حسین نواز، مریم نواز اور آصف زرداری کو پہنچے گا، برطانیہ ،دبئی اور سویٹزرلینڈ میںرکھے کالے دھن کو پاکستان میں کیسے سفید کرنےکیلئے سب کھیل کھیلا گیا؟اسد عمر کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن قومی اسمبلی نے اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کافی عرصہ سے سازش کے ذریعے جمہوریت پر شب خون مارنے کی طرف اشارہ کر رہی ہے مگر راتوں رات چوروں کو بچانے کیلے ایمنسٹی سکیم لا کر معیشت پر شب خون مارا گیا،اس سکیم سے غریبوں ، کسانوں، صنعت کاروں اور سرمایہ کو نہیں پانامہ اور بہاما لیکس میں نام آنے والوں ک فائدہ ہو گا۔

حکومت نے پارلیمنٹ اور کابینہ کا بائی پاس کر کے آرڈیننس کے ذریعے سکیم کااعلان کیا۔جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیم میں پبلک آفس اور سرکاری عہدہ رکھنے رکھنے والوں کیلے استثنی نہیں، اس کا مطلب واضح یے کہ اس کا مقصد نواز شریف، حسن نواز، مریم نواز،حسین نواز اور آصف زرداری جیسے لوگوں استثنی دینایے، حکومت بتائے کیا یہ لوگ عوامی یا سرکاری عہدے ہر فائز ہیں،جلدی میں سکیم لانے کا مطلب ہے ہے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے،ایک طرف ووٹ کی تقدس کی بات کی جارہی ہے جبکہ دوری طرف پارلیمنٹ اور عوام کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ برطانیہ ،دبئی اور سویٹزرلینڈ میں چوروں کے گرد گھیرا تنگ ہونے کے بعد حکومت نے ان کو پاکستان میں کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔،یٰ۔ اس ست پہل بھی اسی طرح کے چار سکیمیں فلاپ ہوچکی ہیں۔دوہفتے بعد بجٹ پیش کیاجارہا ہے اور اس سے پہلے سکیم کا لانا معنی خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو کھوکھلاکردیا ہے۔کسان اور صنعت کا رکو تباہ کردیا گیا۔ معیشت کا پہیہ نواز شریف اور زرداری نہیں بلکہ 20کروڑعوام چلاتی ہیں،پاکستان کا بجٹ300ارب ہیں،اس سکیم کے ذریعے صرف مخصوص لوگوں کو فائدہ ہوگاموجودہ حکومت کے پاس غریب آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں۔

موجو دہ حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا اورکسان،صنعت کار جو کہ ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے بجائے۔بیرونی قرضے 61ارب ڈالرسے بڑھ کر 90ارب کے قریب پہنچ گئے۔موجودہ حکومت کے پاس ملکی معیشت کو چلانے کے لئے بہترین پالیسیاں نہیں، نوازشریف اوراسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو قرضوں میں مزید ڈبودیا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیم کے ذریعے حکومت کچھ نہ کچھ چوری چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھاکہ پہلے بھی اسی طرح کی چار سکیمیں ناکام ہوچکی ہیں۔سکیم کے مطابق بیرونی ملک جائیدادیں ظاہر کرکے 5فیصدٹیکس حکومت کو ادا کرے گی۔جس پر ان کا کہنا تھا کہ کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسوں اور جائیداد کو صرف ظاہرکرنے کا کی سکیم ہے ملک میں واپس لانے کیلے نہیں،جن کے بیرونی ملک کالے دھن والے اثاثے پڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس ایسی کوئی سکیم نہیں جس سے کسان،صنعت کار اور عام آدمی کو فائدہ ہو۔کہ 20کروڑعوام ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اگرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے تووہ اس سکیم کو ریورس کرے گی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…