پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں سابق بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈس اور شاہ رخ خان کی تلاشی پر بھارت نے امریکہ سے کیسے معافی منگوائی ،سپریم کورٹ مریضوں اور طالبعلموں کی بے عزتی پرسوموٹو نوٹس لے لیتی ہےمگر پوری قوم کی بے عزتی پر خاموش کیوں؟

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف کالم نگار و تجزیہ کار جاوید چوہدری اپنے تازہ کالم میں لکھتے ہیں کہ وزیراعظم 14 مارچ کو6 دن کےلئے امریکا گئے‘ یہ اپنی ہمشیرہ افشاں عباسی کی عیادت کےلئے گئے تھے اور وزیراعظم کا کہنا تھا یہ دورہ نجی تھا چنانچہ یہ کمرشل فلائیٹ پر سٹاف کے بغیر عام شہری کی حیثیت سے امریکا پہنچے‘ وزیراعظم نے گرین پاسپورٹ پر سفر کیا‘

یہ ائیرپورٹ پر عام مسافروں کی لائین میں کھڑے ہوئے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے عام مسافروں کی طرح ان کے جوتے اور بیلٹ بھی اتروائی‘یہ باقاعدہ تلاشی کے گیٹ سے بھی گزرے اور یہ عام لوگوں کی طرح خوار ہو کر ائیرپورٹ سے باہر آئے‘ وزیراعظم کی یہ سادگی قابل تقلید اور قابل تعریف ہے‘ میں 22 برسوں سے پاکستانی حکمرانوں سے درخواست کر رہا ہوں آپ غریب اور پسماندہ ملک کے سربراہ ہیں‘ آپ پورا جہاز لے کر یورپ اور امریکا نہ جایاکریں‘ یہ اس غریب ملک کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے لیکن اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہمارا وزیراعظم امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی دے کر پوری قوم کو ذلیل کرا دے‘ ہم 21 کروڑ لوگوں کا ملک ہیں‘ہم دنیا کی آٹھویں اور پہلی اسلامی جوہری طاقت بھی ہیں‘ وزیراعظم اس طاقت اور اس ملک کا نمائندہ ہوتا ہے چنانچہ آپ کو کس نے اجازت دی آپ پوری قوم کو اس طرح ذلیل کرا دیں‘ آپ سو مرتبہ نجی دورے پر جائیں‘ آپ ذاتی جیب سے ٹکٹ خریدیں اور آپ کمرشل فلائیٹ پر اکانومی کلاس میں سفر کریں‘ قوم آپ کی سادگی‘ ایمانداری اور درویشی کو سات سلام کرے گی لیکن یورپ ہو یا امریکا ہو دنیا کو ہمارے وزیراعظم کو عزت دینا ہو گی‘ ہم کسی ملک کو اپنی بے عزتی کی اجازت نہیں دے سکتے‘شاہد خاقان عباسی کو یاد ہو گا‘ امریکا نے 2002ء میں بھارتی وزیردفاع جارج فرنانڈس اور2012 ءمیں اداکار شاہ رخ خان

کے ساتھ یہ سلوک کیا تھا‘ بھارت نے امریکا سے ناک رگڑوا کر معافی منگوائی تھی‘ جارج فرنانڈس کے واقعے کے دو سال بعدامریکاکے صدر بل کلنٹن(یہ اس وقت تک سابق ہو چکے تھے) بھارت کے دورے پر آئے‘ بھارت میں جارج فرنانڈس کی مخالف جماعت کانگریس کی حکومت تھی لیکن بھارتی حکومت نے اس کے باوجود اعلان کیا ”ہم ائیرپورٹ پربل کلنٹن کی اسی طرح تلاشی لیں گے

جس طرح ہمارے وزیر کی ڈیلیس ائیرپورٹ پر ہوئی “امریکا کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر انڈیا سے تحریری معذرت کی اوراس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے بل کلنٹن کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت دی‘ جولائی 2004ءمیں جب ڈپٹی سیکرٹری آف سٹیٹ رچرڈ آ رمٹیج بھارت کے دورے پر آیا تو اس نے بھی جارج فرنانڈس کے واقعے پر معافی مانگی لیکن شاہد خاقان عباسی

نے پوری قوم کو جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ذلیل کرا دیا اور ہم نے احتجاج تک نہ کیا‘ کیوں؟ایسی کیا مجبوری تھی جس کی وجہ سے آپ یہ ذلت بھی چپ چاپ برداشت کر گئے؟آپ نے امریکی حکومت کو اپنی آمد کی اطلاع کیوں نہیں دی‘ آپ نے پاکستانی سفارت خانے کو کیوں مطلع نہیں کیا؟ دوسرااگر وزیراعظم نجی دورے پر تھے تو یہ 17 مارچ کونائب صدر مائیک پنس سے کیوں ملے؟

یہ ملاقات اتنی اچانک اور خفیہ کیوں تھی؟ یہ ملاقات اگر امریکا کی طرف سے تھی تو آپ نے ائیرپورٹ کے واقعے کے بعد یہ ملاقات منسوخ کیوں نہیں کی؟وزیراعظم کو اگر سپریم کورٹ کا چیف جسٹس فریادی کہہ دے تو میاں نواز شریف سمیت پوری پارٹی کو آگ لگ جاتی ہے لیکن وزیراعظم امریکی ائیرپورٹ پر پوری قوم کو ذلیل کروا دیں تو حکومت اور پارٹی دونوں خاموش رہتے ہیں‘کیوں؟

کیا میاں نواز شریف کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب ہے؟۔ہم چند لمحوں کےلئے مان لیتے ہیں وزیراعظم ایک درویش منش اور ایماندار انسان ہیں اور یہ اپنی درویشی اور ایمانداری میں پوری قوم کو ذلیل کرا بیٹھے لیکن سوال یہ ہے وزیراعظم کے وہ عظیم پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کہاں تھے جو ضرب عضب اور ردالفساد کی فائلیں روک کر بیٹھ جاتے ہیں‘ جو ٹیلی فون پر وزیر بنوا دیتے ہیں‘

وہ سٹاف کہاں تھا جو وزیراعظم کے صاحبزادے کو سیکورٹی کے بغیر سینٹ نہیں جانے دیتا اور اگر سینٹ کی وزیٹرز گیلری میں صاحبزادے کی ایم این اے حامد الحق کے ساتھ تو تکار ہو جائے تو سرکاری گارڈز ایم این اے کی پھینٹی لگا دیتے ہیں ‘اس سٹاف نے وزیراعظم کو اکیلے نیویارک جانے کی اجازت کیسے دے دی؟ وزارت خارجہ کا پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ دن میں دس مرتبہ وزیراعظم

کی ویسٹ کوٹ ٹھیک کراتا ہے‘ یہ لوگ انہیں جگہ جگہ روک کر سمجھاتے ہیں ”سر آپ صرف شاہد خاقان عباسی نہیں ہیں‘ آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں‘پلیز وزیراعظم کی طرح بی ہیو کریں“ وزیراعظم جب پوری قوم کو ذلیل کرانے کےلئے نیویارک تشریف لے جا رہے تھے تو ان لوگوں نے بھی انہیں سمجھانے کی ہمت نہیں کی‘ آپ نے انہیں کیوں نہیں روکا؟کیا یہ آپ کی ڈیوٹی نہیں تھی‘

کیا آپ کا کام صرف یس سر ہے؟ میرا چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی گلہ ہے‘ سپریم کورٹ مریضوں اور طالب علموں کی اہانت پر سوموٹو نوٹس لے لیتی ہے‘ ججز جس کو چاہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں بلا لیتے ہیں لیکن جہاں پوری قوم کی بے عزتی ہوئی وہاں ہماری عدلیہ بھی خاموش ہے‘ کیوں؟ آپ وزیراعظم کو طلب کر کے یہ کیوں نہیں پوچھتے آپ کو قوم کی تذلیل کی کس نے اجازت دی تھی‘

آپ وزیراعظم کے سٹاف اور وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کو بلا کر الٹا کیوں نہیں لٹکاتے؟اور آپ پارلیمنٹ کا کمال بھی دیکھئے‘پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس اگر ایم این اے یا سینیٹر کو چائے نہ دے تو پوری پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہو جاتا ہے لیکن وزیراعظم اور ملک کی اہانت پر پارلیمنٹ کو بھی کوئی فرق نہیں پڑا‘ یہ خاموش بیٹھی ہے‘ کیوں؟ اور وزیراعظم نجی دورے کے

دوران امریکی نائب صدر مائیک پنس سے کیوں ملے تھے؟ یہ کہیں میاں نواز شریف کی فریاد لے کر امریکا تو نہیں گئے تھے اور یہ دورہ کہیں میر ظفر اللہ جمالی کی طرح ”ہمیں بچاؤ وزٹ“ تو نہیں تھا چنانچہ آپ فریادی ہونے کی وجہ سے امریکا میں ہر قسم کی تذلیل برداشت کر گئے‘اس سوال کا جواب کون دے گا؟ اور آپ وزیراعظم کی درویشی ملاحظہ کیجئے یہ صادق سنجرانی کو سینٹ کی

بے عزتی سمجھتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے جو کچھ امریکا میں پاکستان کے ساتھ ہوا یہ اس پر مسکرا دیتے ہیں‘ آپ کی ایمانداری اور آپ کی غیرت کو سلام ہے۔آپ یقین کیجئے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر تلاشی دینے کے بعد مجھے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کہتے ہوئے شرم آ رہی ہے‘ ہمارے محبوب عباسی نے واقعی ثابت کر دیا یہ وزیراعظم نہیں ہیں‘ یہ صرف میاں نواز شریف کی کرسی کے

”کیئر ٹیکر“ ہیں اور جس دن میاں نواز شریف نے ان کے ہاتھ میں کشکول پکڑا دیا‘ یہ اس دن کشکول پکڑ کر بھی فریاد شروع کر دیں گے‘ یہ میاں نواز شریف کی فرمانبرداری میں پورے ملک کی تلاشی کرا دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…