قصور میں گزشتہ سال 5 سالہ ننھی بچی ایمان فاطمہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے جھوٹے الزام میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان مدثرکا قتل،اعلیٰ عہدیدار سمیت6پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

4  اپریل‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قصور کے رہائشی نوجوان مدثر کے کیس میں سابق ڈی او ناصررضوی سمیت 6پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں شامل کردئیے گئے ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مذکورہ کیس میں ازخود نوٹس لے رکھا ہے ۔مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں جن پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں سابق ڈی او قصورناصررضوی ،ڈی ایس پی عارف رشید ،ایس ایچ اوزیاض عباس ، طارق بشیر چیمہ ،یونس ڈوگر

اور کانسٹیبل محمد اشرف شامل ہیں ۔یادرہے کہ قصور میں گزشتہ سال 5 سالہ ننھی بچی ایمان فاطمہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس نے مدثر نامی نوجوان کو گرفتار کیا اور فروری 2017 میں جعلی پولیس مقابلہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ایک سال تک ننھی ایمان فاطمہ کا خون بے گناہ مدثر کے کندھوں پر ہی رہا لیکن زینب قتل کیس کے بعد ملزم عمران ارشد کے اقبالی بیان اور ڈی این اے ٹیسٹ سے مدثر کی بے گناہی ثابت ہوگئی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…