بڑی سیاسی ڈیل،تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد چوہدری نثار کو کیا عہدہ دیاجائے گا؟ عمران خان نے کیا پیشکش کی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں،نوازشریف نے بھی جوابی قدم اُٹھالیا

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چوہدری نثار سے رابطوں میں اضافے کا انکشاف، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کے ساتھ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی صورت میں پارٹی امیدوار کھڑا نہ کرنے کی یقین دہانی،عام انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر مملکت بنانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔روزنامہ خبریں کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان لاہور میں ہونے والی حالیہ ملاقات بے نتیجہ رہی،

دونوں رہنماؤں کے مابین لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔انہوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری نثار بے بسی کی تصویر نظر آئے جبکہ شہباز شریف نے انہیں کھانا کھلا کر اور برداشت کا درس دے کر نئی امید کے ساتھ روانہ کیا۔دریں اثناء قومی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے معاملات نمٹانے کے لئے چوہدری برادران کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے چوہدری برادران کے ساتھ پرانی دشمنی کو ختم کرکے ازسرنو تعلقات کو استوار کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں شریف خاندان اور چوہدری خاندان کے دیگر افرادنے بھی اہم کردار ادا کیا ہے،رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ نواز شریف نے ازخود چوہدری برادران کے گھر جاکر ماضی کی غلطیوں کی معافی طلب کرنے پر بھی راضی ہوگئے ہیں جبکہ چوہدری برادران کرپشن میں پھنسے نواز شریف کو منہ لگانے پر راضی نہیں ہیں بتایاجارہاہے کہ چوہدری نثار سے پرویزرشید اور مریم نواز کے مشورے پر تعلقات ختم کرنے کے بعدنواز شریف اب چوہدری برادران کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں بھائیوں کی مدد سے نواز شریف خودکو مشکلات سے نکال سکیں رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ملک کے بدلتے سیاسی حالات کے پیش نظر اگرچوہدری برادران اور شریف برادران کے مابین مفاہمت ہوگئی

تو یہ بڑی تبدیلی ہوگی ،اس رابطے پرپرویز الہی اور شجاعت حسین نے نواز شریف کا پیغام پہنچانے والے کو کو واضح جواب نہیں دیا ،انہوں نے فی الحال انکاربھی نہیں کیا اوراس سلسلے میں مزیدسوچنے کے لئے وقت مانگا ہے واضح رہے کہ چوہدری برادران بھی کرپشن الزامات پر نیب کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…